بنٹوال،20؍جولائی (ایس او نیوز) پانے منگلور ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار سڑک سے پھسل کر سیدھے کھائی میں گر گئی مگر خوش قسمتی سے ڈرائیور کسی بھی قسم کی جسمانی چوٹ سے محفوظ رہا۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی کار جنریٹر میکانک کوشانت نامی شخص کی ہے جو ناریکومبو کا رہنے والا ہے ۔ کار بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوشانت رات ڈھائی بجے کے قریب اڈپی سے واپس لوٹ رہا تھا ۔ کار کو کرین کی مدد سے کھائی سے نکالا گیا-